شوبز

الو ارجن کی میگا تھرلر ’پشپا2‘ کی دہشت، ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز ملتوی

ممبئی: بھارت کے یوم آزادی پر تیلگو سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا2‘ کی ریلیز کے اعلان کے بعد ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

روہت شیٹھی کی پولیس فرنچائز کی نئی فلم کیلئے یوم آزادی کا دن مقرر کیا گیا تھا لیکن اسی دن ’پشپا2‘ کے اعلان کے بعد اب اس میں التواء کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق الو ارجن کی ’پشپا2‘ کے اعلان نے اجے دیوگن اور روہت شیٹھی کو حیران کیا اور انہیں اس فیصلے پر افسوس ہوا۔

’سنگھم اگین‘ کی ٹیم نے باہمی مشاورت کے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں الو ارجن کی میگا تھرلر کے مقابلے میں نہیں آنا چاہئے تاکہ وہ فلم اپنا بھرپور بزنس کرسکے۔

روہت شیٹھی اور اجے دیوگن کے مطابق ’پشپا2‘ کو اپنے بزنس کیلئے چھٹی کا دن چاہئے جبکہ کامیڈی ’سنگھم اگین‘ کو کسی عام دن بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button