تارکین وطن

پاکستان کی نو تعینات سفیر نے شاہ بیلجیئم کو سفارتی اسناد سفارت پیش کردیں

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کی نو تعینات سفیر آمنہ بلوچ نے آج بیلجیئم کے بادشاہ کو اپنی سفارتی اسناد سفارت پیش کیں۔

برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سفیر آمنہ بلوچ نے شاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر آمنہ بلوچ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کنگ فلپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

بیلجیئم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے پاکستان کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، متحرک اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بیلجیئم کے بادشاہ نے تہہ دل سے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button