تارکین وطن
جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) معروف سیاسی، سماجی ،کاروباری شخصیت و پاکستان تحریک انصاف بیلجئیم بزنس ونگ کے صدر شیخ کاشف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔
کارکنان انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لائیں آئین کی پاسداری کے لیے رضاکارانہ طور پر دینے والے گرفتاریاں کارکنان اور رہنماؤں کی جرات کو سلام اور وہ پارٹی کے حقیقی ہیرو ہیں۔
اللہ تعالی نے عمران خان کو ہمیشہ سرخرو کیا اور ان کے مخالفین کو ہر میدان میں عبرت کا نشان بنایا الیکشن سے بھاگنے والے جلد عوامی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے