پاکستان
کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت گرفتار
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سی کی پولیس پارٹی نے شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزم عمران ولد محمد گل سے اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزم موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کے علاوہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور اسلحے کے مقدمات میں ملوث ہے، ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔