بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

سرینگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تینوں نوجوانوں کو بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ اوڑی سمیت بارہ مولا کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں پلواما، کلگام، راجوڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں لوگوں پر تشدد کررہے ہیں اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔ لوگوں کو ضرورت کے تحت بھی گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button