تارکین وطن

میاں نواز وطن واپسی پر از خود انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)میاں سعید نائب صدر مسلم لیگ بیلجیئم  نے کہا کہ میاں نواز وطن واپسی پر از خود انتخابی مہم کا آغاز کرینگے ۔ پاکستان مسلم ن تمام صوبوں سے کلین کر کے عوام کی محرومیوں اور مایوسیوں کا مداوا ، غربت ، مہنگائی ، بیروزگاری ، دہشتگردی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دے گی۔میاں سعید نے کہا کہ میاںمحمدنوازشریف کی وطن واپسی کافیصلہ اٹل ہے بعض لوگ نوازشریف کی واپسی پرخوفزدہ ہیں ان کاڈرنابنتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھرمیں نوازشریف کے عظیم الشان استقبال کے لئے تیاریوں کاآغاز کردیاگیاہے ۔تنظیمی عہدیداران اورکارکنوںمیں خوشی کی لہرپائی جارہی ہے ،کارکن بے چینی سے اپنے قائدکی ایک جھلک دیکھنے کے لئے 21اکتوبرکاانتظارکررہے ہیں ۔

میاںنوازشریف کالاہورایئرپورٹ پراستقبال تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔نوازشریف عوام کی آخری امیدہیں اللہ کے فضل سے پاکستان ایک بارپھرنوازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کی دوڑمیں شامل ہوگا،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button