مجرمہ مریم نواز جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری سرفراز رفیق سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ مجرمہ مریم نواز بے شرمی سے جھوٹ بول کر زیادہ دیر تک قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی اس کی اور اس کے خاندان کی اصلیت پاکستانی قومی نہیں پوری دنیا جانتی ہے۔
مریم نواز اور اس کا خاندان جھوٹ بولنے اور لوٹ مار کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتا
مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کے خلاف جو گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی اس کی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ 40 کروڑ کی گاڑی میں پاکستان کا نمبر ون ڈاکو نواز شریف لندن میں گھومتا ہے۔
قوم کے اربوں روپے لوٹ گئے پیسوں سے خریدے گئے محلات میں دنیا کا اصل گیدڑ لیڈر نواز شریف رہتا ہے چار ہفتوں کے لیے50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر جانے والا لندن جعلی مریض چار سال ہو گئے آپنے واپس اپنے وطن نہیں آیا۔
عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو شرم آنی چاہیے حرام کے مال پر پلنےاور سیاست کرنے والی بگڑی ہوئی شہزادی ملک کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
عمران خان کی ایمانداری کی گواہی پوری قوم دے گی مریم نواز اپنے ڈرپوک باپ کو وطن واپس لائے اور ان کے تمام جرائم کا قوم کو حساب دے