تارکین وطن

بیلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان ریلی کا اہتمام بیلجیئم کے معروف سیاحتی مقام سینٹرل اسٹیشن کے سامنے کیا گیا۔

بیلجیئم (امن نیوز انٹرنیشنل) اس ریلی کا اہتمام ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بیلجیئم کے زیراہتمام باتعاون پاکستان آرگنائزیشن بلجیئم ، پاکستان کمیونٹی اتحاد آرگنائزیشن بیلجیئم اور پاک شوشوکلچر بیلجیئم کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، شہدائے افواجِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا کر افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا، ریلی میں بیلجیئم کی مختلف پاکستانی تنظیموں کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی ۔

اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ شرکاء نے عسکری قیادت کے قد آور پوسٹروں سمیت آرمی چیف کے پورٹریٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔

ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایونٹ کے آرگنائزر چیئرمین ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بیلجیئم فرید خان اور کمیونٹی رہنماوں نے کہا کہ ائیں ہم سب مل کر اپنے سیاسی ، مذہبی ، علاقائی اور ذاتی اختلافات کو بلاطاق رکھ کر پاکستان کی بقا کے ضامن اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

کمیونٹی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دنیا کے ہر کونے میں موجود اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دی جانے والی افواج پاکستان کے شہیدوں کی قربانیاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button