تارکین وطن
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے
برسلز (صباح نیوز)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سرکاری دورے پر بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز میں تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شریک ہوں گے۔
نگران وزیر خارجہ کو یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور نے مدعو کیا ہے، دیگر شریک رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔