شوبز

‘منت’ میں چھپکلیاں آتی ہیں؟ شاہ رخ خان سے سوال

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نے اُن سے ‘منت’ میں آنے والی چھپکلیوں سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے کنگ خان سے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ سوالات پوچھے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں نے جہاں شاہ رخ خان سے اُن کی فلم ’جوان‘ سے متعلق سوالات پوچھے تو وہیں ایک مداح نے تو ایک انوکھا سوال پوچھ لیا۔

Advertisement

مداح نے پوچھا کہ کیا ‘منت’ (شاہ رخ خان کے گھر) میں چھپکلیاں آتی ہیں؟ جواباً اداکار نے کہا کہ ‘چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں لیکن تتلیاں بہت آتی ہیں’۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘وہ بہت ہی خوبصورت تتلیاں ہوتی ہیں، بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں’۔

ایک مداح نے کہا کہ ‘میرے گھر والے کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ فلم ’جوان‘ مفت میں کیوں نہیں دِکھاتے؟’

اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘انشااللہ! یہ بھی کریں گے، میرے دوست اپنے گھروالوں کو بتائیں کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے زیادہ خوشی کوئی چیز نہیں دیتی’۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نہ صرف بھارتی باکس آفس پر راج کررہی ہے بلکہ اس نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

دو ہفتے کے مختصر عرصے میں انڈین باکس پر فلم کا بزنس 608 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button