آئندہ انتخابات میں ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما چوہدری نیاز احمد تارڑ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ماضی میں ہوائی جہازوں سے قومی سیاست میں اپنی مدمقابل خواتین کی برہنہ تصاویر گرانے والے آج قوم کو اخلاقیات کادرس دے رہے ہیں۔
ہمارے قائد عمران خان کو لاہور کے کسی مستندقبضہ گروپ ڈان اورمافیاممبرز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ منتخب ارکان اسمبلی کے ضمیروں کی قیمت لگانے ،عدالت عظمیٰ کاتقدس پامال کرنے کے ساتھ ساتھ لاہورسمیت پاکستان میں سیاسی برائیوں کے بانیان کوکون نہیں جانتا۔
میدان سیاست میں مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے مخالفین کی جعلی آڈیوز اورویڈیوزتیارکرنیوالے جعلساز اورشعبدہ باز سنجیدہ عوام کے نزدیک شجرممنوعہ ہیں ،
آئندہ انتخابات میں ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی ۔ایمپورٹڈ حکمران عوام کے اعتماد سے محروم ہیں لہٰذاءملک میں فوری عام انتخابات کاانعقاد ناگزیر ہے۔