تارکین وطن

وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کی جانوں سے کھیلنے سے باز رہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنمامحمد شعیب خان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کی جانوں سے کھیلنے سے باز رہے  لاہور شہر سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔

بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 نااہل کی انتہا ہوچکی ہیفارما سوٹیکل کمپنیوں کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10 روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ کی تو ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

فارما کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت پر عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button