مسجد نور الحرام اینٹورپ کے زیر اہتمام سالانہ جلوس عید میلاد النبی کا انعقاد
عاشقان رسول کی شرکت اور درود و سلام کے نزرانے پیش کیے
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) صدر مسجد نور الحرم چوہدری ساجد ، چوہدری حسن اور ملک محمد اجمل نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر بیلجیئم کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت، ملک محمد اجمل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ایسی محافل میں ضرور ساتھ لانا چاہیے تاکہ وہ دین اسلام، نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی سیرت طیبہ کے بارے میں جان سکیں۔
ملک محمد اجمل نے زور دیا کہ فی زمانہ، خاص طور پر یورپ میں رہتے ہوئے، ہمیں اپنی نئی نسل کی دینی تربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا تعلق مساجد اور علماء کرام سے مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ دین مبین کو سیکھ کر اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال سکیں۔
اس موقع پرملک محمد اجمل نے مسجد نور الحرم کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ جلوس میں شرکت کرنے والے تمام عاشقان رسول ﷺ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی بھرپور شرکت کی تعریف کی۔
جبکہ بیلجیئم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسن اور مسجد نور الحرم اینٹورپن کمیٹی کے صدر چوہدری ساجد نے بھی جلوس میں شرکت کرتے ہوئے پوری امتِ مسلمہ، خصوصاً بیلجیئم اور اینٹورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دیگر مسلم برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یورپ، اسکینڈینیوین اور برطانیہ سے تشریف لانے والے جید علماء کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔