شوبز

کیا سلمان خان بیمار ہیں؟ وائرل ڈانس ویڈیو پر مداحوں کو تشویش

نئی دہلی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک بڑے صنعت کار کے پوتے کی سالگرہ  کے فنکشن میں اسٹیج پر اپنے ایک مشہور گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔ سلمان خان  تھکے تھکے ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس میں بھی وہ پھرتی اور خوبصورتی نہیں جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار کے لیے مشوروں کے ڈھیر لگ گئے۔

 

 

ایک مداح نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ وہ ٹائیگر 3 کی ریلیز کے بعد اپنی صحت پر بھرپور توجہ دیں اور کام سے بریک لیں۔ ایک اور فین کا کہنا تھا کہ صحت کا مسئلہ ہے کچھ مہینوں کے لیے جم بند کردیں۔

سلمان خان کے ایک فین نے ان کے بڑھے ہوئے وزن پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھائی تھکا ہوا لگ رہا ہے ۔ اتنا ڈاؤن کیسے۔ مداحوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان خان اپنی صحت کا خیال کریں گے اور جلد اپنی بھرپور فارم میں واپس دکھائی دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button