کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ سری لنکا کیخلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف 24 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کولن ایکرمین نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈز 6، تیجا ندامانورو 9، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا نے 3، دلشان مدوشنکا نے 2 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی آئی لینڈرز کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔

نیدر لینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدوشنکا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button