pakistan

ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہل کار زخمی

پشاور: ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ تیراہ  کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل  کیا گیا ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں فورسز کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button