pakistan
راولپنڈی؛ کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے میں کار سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل شاہد قمر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں علاقے میں سرچنگ کر رہی ہیں۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، فرض کی راہ میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرنے والے محکمہ اور معاشرہ کے محسن ہیں۔