آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلیے بجٹ سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان زرعی شعبے کے لیے سولارائزیشن کا نظام متعارف کروائے، ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہوں گے جو منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے۔ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوئی جس میں کہا گیا کہ اسکیم پر عمل درآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔
کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کے لیے نیپرا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفیکیشن کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام کی اہم میٹنگ ہوئی ہے۔