تارکین وطن

عمرانی حکومت نے نئے پاکستان کے چکر میں ملک دیوالیہ کر دیا تھا :حاجی پرویز

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو عوام ووٹ کی طاقت سے شکست سے دو چار کریں گے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)حاجی پرویز صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا ہے کہ آج ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور پاک افواج کے ہاتھ مضبوط کریں عمران خان کی بڑھکیں کم ہو گیں ہیں اور ملک میں امن واستحکام کادور دورہ شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی حکومت نے نئے پاکستان کے چکر میں ملک دیوالیہ کر دیا تھا آج ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ائندہ انتخابات بروقت ہوں گے اور پاکستان مسلم لیگ ان انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو عوام ووٹ کی طاقت سے شکست سے دو چار کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو ریلیف فراہم کر سکتی ہے عوام کو چاہے۔

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ملک سے بے روز گاری مہنگائی اور عدم استحکام کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button