تارکین وطن

کئی ماہ سے پاکستان میں مارشل لاء کی سی صورتحال ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنماراجا طارق پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سور ج غروب ہونے کے قریب آن پہنچا ہے عوام کسی ڈر اور خوف میں آئے بغیر عمران خان کے ساتھ نکل چکے ہیں جو چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑا کر اب دم لے گی۔

کئی ماہ سے پاکستان میں مارشل لاء کی سی صورتحال ہے ملک میں کوئی کھل کر سانس تک نہیں لے سکتا اور بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

موجودہ حکومت نے قائد اعظم اور علامہ محمداقبال کے پاکستان کو تار تار کر کے رکھ دیا ہے غیروں کی غلامی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنیوالی حکومت نے اقبال کی خود کی فکر کو دفن کردیا ہے۔

 پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد کی تکمیل کا وقت آگیا ہے ہر فرد عمران خان کا ساتھ دے اور اپنے پاکستانی ہونے پر حق ادا کرے اگر ہم نے آج اس جدوجہد میں حصہ نہ ڈالا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button