پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر رینجراہلکار جاں بحق

اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھت پر جاتے ہوئے رینجر کا اہلکار پھسل کر نیچے گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل سے نیچے گر کر انتقال کرگیا۔ رینجر اہلکار کے گرنے کا واقعہ شام کے وقت ڈیوٹی تبدیلی کے وقت پیش آیا، رینجر اہلکار دوسری منزل سے نیچے گرا جس کے فوری بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم رینجر اہلکار جانبر نہ ہو سکا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی رینجر اہلکار حادثاتی طور پر ہائی کورٹ کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے رینجر اہلکار عطا اللہ کے پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button