تارکین وطن

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی برسلز میں یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن سے ملاقات

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو برسلز آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے مائیگریشن کے حوالے سے منعقدہ اہم کانفرنس میں مدعو کرنے پر یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن کا شکریہ ادا کیا۔

دوران ملاقات افرادی قوت کی قانونی نقل مکانی سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، جلیل عباس جیلانی پاکستان کے پاس یورپی ممالک کیلئے افرادی قوت مہیا کرنے کیلئے بہترین امکانات موجود ہیں،وزیر خارجہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ یورپی یونین، بیلجیئم اور لگزمبرگ کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بھی اس ملاقات میں وزیر خارجہ کے ہمراہ تھیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button