تارکین وطن

ماضی کے لاڈلے سے سبق حاصل کرن چاہیے:حاجی وسیم اختر

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) حاجی وسیم اختر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ   یہ تو وقت اور حالات بتائیں گے کہ ماضی کے لاڈلے کو جس طرح سے پھر ایک نیا لاڈلہ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے وہ پی ٹی آئی کے لاڈلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اس لاڈلے نے تو ابھی سے دو تہائی اکثریت کی ڈیمانڈ کرنا شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں برائے نام کمی کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ حکومت ایک طرف مہنگائی میں کمی کی خوشخبریاں دے رہی ہے۔

دوسری طرف مہنگائی کو بڑھانے اور عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے کے اقدامات بھی کر رہی ہے جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی نہیں کرے گی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی تو پھر مہنگائی کس طرح کم ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button