تارکین وطن
پی ٹی آئی ما ضی کاحصہ بن چکی اس کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماشیخ ماجد مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی ما ضی کاحصہ بن چکی اس کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں، الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو اپنے غیرسیاسی اور غیر اخلاقی رویوں پر نظرثانی کرنی چاہئے۔
ملک میںافراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں جن کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
عمران خان اعلانات تک محدود نہ رہیں اسمبلیاں توڑیں اور اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کا سامنا کریں انہیں اپنے کالے کرتوتوں کی سزا بھگتنا پڑے گی کرپشن کی کمائی انہیں ہضم ہونے نہیں دی جائے گی۔
حکومت بے لاگ احتساب پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی کو مقدس گائے قرار دینے والے خود فریبی کا شکار ہیں۔