تارکین وطن

پرویز الہی کے گھر حملہ حکومت کی دہشت گردی

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل میاں امجد شاہ کاکاخیل ممبر آف پولیٹیکل کونسل گینٹ بیلجیئم  نے کہا کہ پرویز الہی  کے گھر پر رات کے اندھیرے حملہ امپورٹڈ حکومت کی بدترین ریاستی دہشت گردترکہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شہباز سرکار نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں    ہر محاذ پر ناکامی سے دو چار امپورٹڈ حکمران اپنے سیاسی حریف پی ٹی آئی کے خلاف  ریاستی  دہشتگردی پر اتر آئے ہیں جس منہ بولتا  ثبوت چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا دھاوا ہے جس کا صرف ایک مقصد ہے کہ حکمران پی ٹی آئی سمیت پوری قوم کو ایک ہی پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی نظر میں آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں  وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔یہ ان نام نہاد حکمرانوں  کی بھول ہے کہ وہ طاقت کے زور پر ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے ،الیکشن سے بھاگنے اور من مانیاں کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے وہ جتنے مرضی جھوٹے مقدمات بنا لیں گرفتاریاں کر لیں آئین ،قانون اور انسانی حقوق کی جتنی مرضی خلاف ورزیاں کر لیں ،جتنا چاہیں تشدد کر لیں ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ہی عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر نو کے مقصد سے پیچھے ہٹیں گے بلکہ اگر حکمرانوں نے ظلم و ستم کا یہ سلسلہ بند نہ کیا تو ہم ہر ہونے والے  ظلم کا منہ توڑ جواب دیں گے اور وقت آنے پر ایک ایک غیر قانونی عمل اور ظلم کا حساب بھی لیں گے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے یہ لوگ اپنے کئے کی سزاؤں سے نہیں بچ سکیں گے ۔ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے بہت بڑی بھول کر رہے ہیں ۔ہم سبق سکھانے پر ائے تو انہیں معافی بھی نہیں دیں گے  ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button