تارکین وطن

سال 2023 پاکستان اور نیدرلینڈز کے سفارتی تعلقات کے پچتھرسال پورے ہونے پرتقریبات کا انعقاد

دی ہیگ (امن نیوز انٹرنیشنل) سال 2023 پاکستان اور نیدرلینڈز کے سفارتی تعلقات کے پچتھرسال پورے ہونے کی مناسبت سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال سفارت خانہ پاکستان،دی ہیگ نے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا۔

1948میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین قائم ہونیوالے تعلقات مختلف شعبہ جات بشمول سیاسی، تجارت وسرمایہ کاری، سائنس او ر ٹیکنالوجی، تعلیم، واٹر مینجمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی اداروں میں دوطرفہ تعاون کا احاطہ کرتے ہیں۔ نیدرلینڈز یورپی یونین میں پاکستانی برآمدات کے لئے دوسر ا بڑا تجارتی مرکزہے۔

سفارتی تعلقات کے پچتھر سال مکمل ہونے پر پاکستا نی حکومت نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کی تقریبِ رونمائی ڈچ وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری جنرل پال ہوتس((Paul Huijts اور سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈچ دفتر ِ خارجہ میں کی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری خارجہ، محمد سائرس سجاد قاضی اور پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر، ہنی ڈی فرائز((Henny de Vries نے مورخہ 02 نومبر2023 کو یادگاری ڈاک ٹکٹ کا باقاعدہ اجراء کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل پال ہیوتس نے یادگاری ٹکٹ کے اجراء کو سراہااور اس کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قراردیا۔ انہوں نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے اس موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مظبوط دوطرفہ تعلقات اور ان میں بہتری کے لئے سفارت خانہ پاکستان جانب سے کی جانے والی متعدد کوششوں سے آگاہ کیا۔
؎
اس خاص ڈاک ٹکٹ کو پاکستان کی ایک عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ، عائشہ خالدنے ڈائزین کیا ہے۔ جو لاہور میں رہتی ہیں۔ انہوں اپنی ابتدائی تعلیم نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور سے مکمل کی اور Rijksakademie ایمسٹرڈیم سے فنونِ لطیفہ میں اعلی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ ان کی ڈیزائن کردہ یادگاری ٹکٹ کو مختلف طبقا ت کی جانب سے سراہا گیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button