تارکین وطن

ڈاکٹر محمّد کامران کے زیرقیادت استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)ایمسٹرڈیم کے مرکزی مقام ڈیم اسکوائر پر ڈاکٹر محمّد کامران کے زیرقیادت استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا

اس میں ہالینڈ میں مقیم مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ریلی کے شرکا نے ٩ مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعیات اور پاک فوج کے شہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے ساتھ اظھار یکجہتی کیا

. مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد کامران نے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاک فوج کے شہدا کی تصاویر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button