شوبز

ارباز خان کے بعد ملائکہ اروڑا کا بھی دوسری شادی کا عندیہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوسری شادی کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

24 دسمبر کو ارباز خان نے بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی جس میں اس جوڑی کے خاندان والوں اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا تھا۔

 

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کے بعد، اب ملائکہ اروڑا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: “دوسری شادی کرنا گناہ نہیں”، سلیم خان کا ارباز کی شادی پر ردعمل

مذکورہ ویڈیو کلپ بھارتی شو ‘جھلک دکھ لا جا’ کی نئی قسط کا پرومو ہے جس میں فرح خان اپنے سامنے بیٹھیں ملائکہ اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟

پہلے تو ملائکہ اروڑا کہتی ہیں کہ اُنہیں سوال سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں سوال سمجھنے کے بعد جواب میں کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے شادی کی پیشکش کرے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے جواب میں ارجن کپور کا نام نہیں لیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی ارجن کپور سے نہیں ہوگی۔

 

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوا تھا، دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ارباز خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی، میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button