بین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات

عمان: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے پر اردن پہنچے اور فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اہم ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے امکانات اور مستقل امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جلد از جلد اس مسئلے کے حل پر زور دیا گیا۔

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے ملاقات میں اپنے مؤقف کو دہرایا کہ فلسطین کا پائیدار حل دو آزاد ریاستوں کے قیام سے مشروط ہے۔ جس کے لیے عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

اردن کے بادشاہ نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو روکا جائے اور انسانی امدادی سامان کی ترسیل کو تیز تر کیا جائے۔

جس پر امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر اسرائیل سے بات کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے میں تمام فریقین سے ملاقات کریں گے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی نئے معاہدے پر اتفاق کا امکان بھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button