صفحہ اول

پاکستان مخالف بھارتی فلم بڑے اسٹارز کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی

ممبئی: ہریتک روشن، انیل کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے بڑے اسٹارز کی موجودگی اور بھارتی یوم جمہوریہ سے ایک دن پہلے ریلیز ہونے کے باوجود پاکستان مخالف وار فلم ’’فائٹر‘‘ فلم بینوں کو متوجہ کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلیز کے پہلے دن فلم ’’فائٹر‘‘ کا باکس آفس کلیکشن 22 کروڑ روپے رہا جو کہ بینگ بینگ اور کرش 3 کے پہلے دن کے بزنس سے کم تھا جب کہ بھارتی یوم جمہوریہ بھی ہے اور فلم میں پاکستان کی مخالفت دکھا کر شائقین کو لبھانے کی پوری کوشش بھی کی گئی تھی۔

فلم نے پہلے روز مجموعی طور پر صرف 21.17 فیصد ہندی سینماؤں کو متوجہ کرسکی جس میں زیادہ تر حصہ چنئی کے سینما گھروں کا تھا جس فلم کو قدرے بہتر ریسپانس ملا۔

 

فضائی ایکشن فلم فائٹر کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں۔ قبل ازیں سدھارتھ آنند اور ہریتک روشن کی جوڑی 2019 کی بلاک بسٹر فل ’’وار‘‘ دے چکے ہیں جس نے پہلے روز 53.35 کروڑ روپے کمائے تھے۔

تاہم اس جوڑی کی فلم ’’فائٹر‘‘ پہلے روز صرف 20 کروڑ روپے ہی کما سکی فائٹر سے پہلے ہریتک روشن کی آخری فلم وکرم ویدھا تھی۔ فلم فائٹر نے پہلے روز کم از کم وکرم ویدھا سے تو اچھا بزنس کرلیا جس پر اداکار خوش ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریلیز کے دوسرے روز یعنی یوم جمہوریہ کے دن کے لیے فلم فائٹرز کے 13.2 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جو کہ بہت اچھا رجحان نہیں اور شاید یہ فلم وہ کامیابی حاصل نہ کرپائے جس کے لیے ہدایت کار اور پروڈیوسر پُرامید تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button