تارکین وطن
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا پچپنواں اجلاس جنیوا میں جاری ہے
جنیوا(امن نیوز انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا پچپنواں اجلاس جنیوا میں جاری ہے۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے انڈیا میں مینارٹیز خصوصاً دلتوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انڈیا میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بروکن چیئرسکوائر پر تین دن ٹینٹ اور پوسٹر آویزاں کیے گئے۔
ان پوسٹرز کے ذریعے انڈیا میں مینارٹیز پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے جاری مظالم اور بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی کو اُجاگر کیا گیا۔ اور اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ انڈیا میں مینارٹیز پر ہونے والے مظالم کو روکنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں کردار کرے۔