تارکین وطن
نواز شریف کی سیاسی حیثیت اب ٹیم میں 12ویں کھلاڑی جیسی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میاں شعیب سینئر رہنما تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی حیثیت اب ٹیم میں 12ویں کھلاڑی جیسی ہے ، امپورٹڈ ٹولے کو کامیاب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں باندھنے کی کوششیں ہو رہی ہیں. جس میں انہیں ناکامی ہو گی ۔
پی ڈی ایم ٹولہ تو یہ کہہ رہا تھا کہ ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن ہیں ، اب خواجہ آصف نے بر ملا اس کا اعتراف کر لیا ہے تو اس پر کیا کہیں گے۔