تارکین وطن
امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم بُری طرح فلاپ ہو چکی
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل تحریک انصاف کا استحقاق ہے۔
اس حوالے سے پارٹی نے وسیع پیمانے پر مشاورت کر کے فیصلہ کیا ہے ملک میں جاری بحران کے تسلسل کو روکنے کیلئے پی ڈی ایم اتحاد کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے۔
امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم بُری طرح فلاپ ہو چکی نااہل جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جائے گا۔