تارکین وطن
عمران خان سیاست میں افکار قائداعظم ؒ کے علمبردارہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماشکیل گوہر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان سیاست میں افکار قائداعظم ؒ کے علمبردارہیں۔ان کی جدوجہد وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ ملک میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے ہے۔
وہ عام آدمی کوشریک اقتداراوربااختیار دیکھنے کے خواہا ں ہیں ۔اللہ ربّ العزت نے انہیں قابل رشک تنظیمی اور انتظامی
صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔
عمران خان کی سیاسی جدوجہدعہدحاضر کے سنجیدہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان کا سیاسی فلسفہ اورنظریہ انہیں اس بلندمقام تک لے آیا ہے جہاں بڑے بڑے قدآورسیاستدان بھی ان سے تعلق پرفخر کرتے ہیں ۔