تارکین وطن

زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  حاجی پرویز صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔ پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے اہلکاروں کو پیٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا۔

  عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارٹی کارکنوں، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

 عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔ جو قانون میرے لئے ہے وہی سب کے لئے ہے۔عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button