تارکین وطن
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے دارلحکومت برسلزپہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی، جوزپ بوریل نے فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ فورم کے موقع پر وزیر خارجہ دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔