بین الاقوامی

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی کے وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

آئِی سی سی کے 3 رکنی  وفد نے  نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد  کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا ۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button