تارکین وطن

معیشت عمران نیازی کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے تباہ ہو رہی ہے

برسلز (امن نیوز) چوہدری ناصر چوہان سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم عمران خان اور ان کی جماعت سے قومی اداروں کی توہین کا لائسنس واپس لیا جائے،عمران خان کی تلاشی لی جائے غبن کے گئے اربوں برآمد ہوں گے، اس شخص نے لوگوں کی زکوة کے پیسے سے سرمایہ کاری کر کے اپنی جیبیں بھری ہیں ۔

 وہ نواز شریف ہی تھا جو قانون کے احترام میں اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتا رہا۔عمران خان جیسا ڈرپوک اور جھوٹا آدمی اب ٹانگ، بیماری اور بزرگی کو بہانا بنا کر عدالتوں سے بھاگ رہا ہے۔

چھرے  لگنے کے 23روز بعد عمران نیازی جلسہ کرنے راولپنڈی گیاتھا لیکن اس کے بعد تین ماہ گزر گئے ہیں اور کہتا ہے میرازخم ٹھیک نہیں ہوا،آپ کا زخم تو ٹھیک ہو گیاہے لیکن وہ زخم ٹھیک نہیں ہوئے جو آپ نے اپنے ساڑھے تین سال دور میں قوم کو بد حالی کی صورت میں دئیے ہیں ۔

معیشت عمران نیازی کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے تباہ ہو رہی ہے۔ عمران خان اور ان کے حواری اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لئے اداروں پر دبائو ڈال رہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button