تارکین وطن
وفاق میں بیٹھے حکمران اپنی انا چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنمامیر غلام ربانی پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہو گی ملک اتنا ہی مسائل کی دلدل میں دھنستا جائے گا ،پی ڈی ایم اتحاد نے آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہوائوں کا رخ دیکھ لیا ہے۔
وفاق میں بیٹھے حکمران اپنی انا چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچیں ۔ امپورٹڈ حکومت کے لئے یہ بہتر ہوگا کہ وہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوںکی تحلیل سے پہلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے ۔