تارکین وطن

حکمران اقتدار کو تول دینے کیلئے ملکی آئین سے کھیل رہے ہیں

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سرور غوری سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ حکمران اقتدار کو تول دینے کیلئے ملکی آئین سے کھیل رہے ہیں، اقتدار پر براجمان نیب زدگان اپنے مدمقابل عمران خان کو کسی صورت دیوار کے ساتھ نہیں لگاسکتے.

پی ڈی ایم ٹو لہ ملک کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالے اور فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں انتخابات جب بھی ہوں گے۔

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت سے اقدار میں آئیگی عوام ملک اور اپنے حالات میں تبدیلی آنے کی بجائے مزید تنزلی کی طرف جانے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے حکومتیں کرنیوالوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم جماعتوں کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ اب عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اور انہیں انتخابات میں مسترد کر دیں گے اس لئے امپورٹڈ حکمران عام انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button