سیمنٹ تھیلوں پر مینوفیکچرنگ، ایکسپائری تاریخیں لکھنا لازم
اسلام آباد: مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر ’’مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور ایکسپائری‘‘ تاریخوں کو بہتر انداز میں ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
پانچوں قسم کے سیمنٹ کیلیے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسیفکیشن میں ترمیم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
سی سی پی کے پالیسی نوٹ کے مطابق سیمنٹ فطری طور پر ہائیگرو اسکوپک ہے اور عام حالات میں تھیلوں میں 4 سے 6 ہفتوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد اور منفی موسمی حالات یا زیادہ نمی میں کافی جلد اپنی طاقت کو نمایاں طور پر کھونے لگتا ہ
سی سی پی نے بڑی تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز رضاکارانہ اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ/ پیکیجنگ اور ایکسپائری/ بہتر تاریخوں کو پرنٹ نہیں کرتے، اس طرح کی معلومات کا انکشاف نہ کرنا صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے اور معیاد ختم ہونے والے سیمنٹ کی خریداری انھیں خطرے میں ڈال سکتی ہے، جس سے تعمیراتی منصوبوں کی طاقت او ر معیار متاثر ہو سکتا ہے۔