پاکستان

اٹلی کشتی حادثے میں اب تک 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ کی تصدیق

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اٹلی کشتی حادثہ میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  لیبیا کے ساحل کے قریب شہر بن غازی میں 26 فروری کو کشتی حادثہ پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ میتوں کو پاکستان پہنچانے کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

قبل ازیں اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا تھا کہ حادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا جبکہ 4 لاپتا ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button