تارکین وطن
شہباز شریف کو بیرون ملک سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میاں امجد شاہ کاکاخیل ممبر آف پولیٹیکل کونسل گینٹ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب عوام کا مہنگائی سے برا حال کروا دیا ہے عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔
شہباز شریف کو بیرون ملک سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان حکمرانوں سے انتقام لیں گے 30 اپریل پی ڈی ایم حکمران ٹولے کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا۔
نون لیگ نے پیپلزپارٹی مک مکا کی گھٹیا سیاست کر رہی ہے ان حکمرانوں کو شکست صاف نظر آرہی ہے پورٹریٹ حکومت عمران خان کی جان کا دشمن بن چکی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان زمان پارک کارکنان عمران خان کی حفاظت کے لئے ڈھال بنے ہوۓ ہیں تحریک انصاف کے کارکنان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے