تارکین وطن

عوام کو درپیش مشکلات کے حل کی چابی پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے پاس ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) ملک محمد اجمل سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم  نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کی چابی پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے پاس ہے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی اور آئندہ بھی اس سے گریز نہیں کریں گے، عام انتخابات میں اپنے قائدین کی قیادت میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہماری قیادت کا طرہ امتیاز ہے، عوام جس طرح عزت و احترام اور محبت سے نوازتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے اس سے بڑھ کر اس کا جواب دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button