پاکستان
عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں۔
رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی۔