تارکین وطن
پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے:حاجی پرویز
بیلجیئم (امن نیوزانٹرنیشنل)حاجی پرویز صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری ن لیگ کی حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔
مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر یونہی محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات انشا اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے،پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔