تارکین وطن
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی لکسمبرگ کے ڈی جی امیگریشن سے ملاقات ، پاکستانی طالب علموں کو سہولت فراہم کرنے اور سکل ڈویلپمنٹ میں تعاون بارے تبادلہ خیال
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال رائٹر سے ملاقات کی۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں لکسمبرگ میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے قونصلر تعاون پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان اور یورپی یونین و لکسمبرگ کے درمیان سکل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔