تارکین وطن
عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) اصغر بٹ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباﺅ سے نجات ملے اور پاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو،
عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے، پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے۔