شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کا کیک سرائے عالمگیر میں کاٹا گیا
سندھ(امن نیوز انٹرنیشنل)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک محمد اجمل ان دنوں پاکستان اپنے گاﺅں سرائے عالمگیر میں آئے ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیلوں کو مدعو کیا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس پروقار تقریب کی صدارت گجرات ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ضیاءمحی الدین نے کی ،جیلوں کی کثیرتعداد نے سرائے عالمگیر میں بھٹو بھٹو کردی۔
ضیاءمحی الدین اور ملک محمد اجمل نے جب کیک کاٹا تو جیلے جوش میں آگئے زندہ ہے بی بی زندہ ہے بی بی زندہ کے نعروں سے سرائے عالمگیر گونج اُٹھا۔ ملک محمد اجمل نے کہا کہ ہر شہر اور ہر گاﺅں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم پیدائش کا جشن منایا جائے تاکہ آنے والی ہر نسل میں بینظیر بھٹو شہید کا نظریہ منتقل ہو تا رہے ۔
ضیاءمحی الدین نے ملک محمد اجمل کو خراج پیش کیا اور کہا کہ آپ سینئر جیلے ہیں آپ نے ہم سب کو جیلا بخشی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جنم دن پر ضیاءمحی الدین اور ملک محمد اجمل نے تمام جیلاوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔