یورپ نیوز
سجاد حسین اور سید قمر رضا کی برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کی تقریب میں شرکت
بیلجیم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت۔

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) سجاد حسین، چیئرمین نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد و ایگزوٹیکا سٹی اسلام آباد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا کے ہمراہ یورپی دارالحکومت برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر بیلجیم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دونوں شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع کی خوبصورت تصویری جھلکیاں بھی دیکھنے میں آئیں۔





